27 دسمبر 2013 - 20:30
روس، شام کے بعض علاقوں میں عارضی فائربندی کا خیرمقدم

روس نے شام کے بعض علاقوں میں فوج اور تکفیری دہشتگردوں کے درمیان عارضی فائربندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ روس، شام کے بعض علاقوں میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائربندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ الگزینڈر لوکاشویچ نے کہاکہ جھڑپوں کے خاتمے اور امن قائم کرنے کی پالیسیاں جاری رہنی چاہیئے اور اس امر کی جینوا ٹو کانفرنس کے موقع پر نہایت اہمیت ہے۔ روسی وزرات خارجہ کے ترجمان نے شام کی حکومت اور دہشتگردوں سے مطالبہ کیا کہ فائربندی پر عمل کریں تا کہ جینوا ٹو کانفرنس کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائيں ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ سندیپ کمار نے دمشق ميں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد مغربی اور عرب ممالک کی حمایت سے ملت شام کو بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ہندوستان کے نائب وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ شام میں قیام امن کے لئے دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کا ختم کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان جینوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔.......

/169